ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی این پی سی بی نے اسٹر لائٹ پلانٹ کو بند کرنے کی ہدایت دی

ٹی این پی سی بی نے اسٹر لائٹ پلانٹ کو بند کرنے کی ہدایت دی

Thu, 24 May 2018 23:59:00    S.O. News Service

چنئی24مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) تمل ناڈو پولیوشن کنٹرول بورڈ (ٹی این پی سی بی) نے توتی کورین میں ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ تانبا پلانٹ کے خلاف بھڑکے تشدد کے دو دن بعد آج اس پلانٹ کو فوری اثرات سے بند کرنے کی ہدایت دی اور پلانٹ کی بجلی بھی کاٹ دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹی این پی سی بی کے صدر محمد نسیم الدین نے کل دیر رات ہدایت جاری کی جس کی بنیاد پر صبح سوا پانچ بجے پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی۔پلانٹ کے خلاف دو دن پہلے بھڑکے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 13ہوگئی۔ مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ میں سنگین طورپر زخمی ہوئے سیلواشیکھر (43) کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہا ں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں زخمی ہوئے کچھ پولیس اہلکاروں سمیت 70لوگوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔کمپنی کے لائسنس کی پچھلی بار تجدید میں نافذ شرائط پر عمل نہیں کئے جانے کی وجہ سے کمپنی کی طرف سے 2018-2023کے لئے لائسنس کی تجدید کے لئے دی گئی درخواست کو نامنظور کردیا گیا ہے۔بورڈ نے ہدایت دی کہ پلانٹ پہلے سے اجازت لئے بغیر یا لائسنس کی تجدید کے بغیر پیداوار؍آپریشن شروع نہیں کرسکتا ہے۔


Share: